عمران خان آئوٹ ہوں گے یا ان ؟ الیکشن کب ہونگے؟ بڑے شو میں بڑے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ملک کی سیاست کیا رخ اختیار کرنے والی ہے؟ کس کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی ؟ بڑے شو میں بڑے انکشافات ۔
پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے انکشا ف کیا ہے کہ ملک میں سیاست کسی اور راستے جانے والی ہے اور عمران خان پر امید ہیں کے اکتوبر نومبر میں الیکشن ہو نے والے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : چین جانیوالے طلبا مشکلات کا شکار
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی ایک پتہ موجود ہے اور انہوں نے حکومت کو دھمکی دے دی ہے کہ اس ماہ وہ مارچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کرے گے ۔عدم اعتماد کے بعد ن لیگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہم وزیر اعظم کی کرسی چھوڑ دیں گے مگر عمران خان نے جب لانگ مارچ کی کال دی تو ان کی مجبوری بن گئی وزیر اعظم بنے رہنا ۔انہوں نے سوچا کہ اگر میں اب چلا گیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ عمران خان کے خوف سے ن لیگ بھاگ گئی ۔
نجم سیٹھی نے مزید انکشاف کیا ہےکہ عمران خان کو اشارے ملے ہیں یا کسی سے بات ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ پر امید ہیں ،ان کے مطابق اکتوبر ےیا نومبر میں الیکشن ہو جائیں گے ، اور یہی وجہ ہے کہ وہ بار بار کہتے ہیں کہ نواز شریف کا میں خود اچھا استقبال کروں گا ۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا ہے کہ یہ بات بھی یاد رکھیں سب کہ عمران خان صاحب واپس قومی اسمبلی میں آئیں گے اور عمران خان کو گیم کے اندر رکھا جارہا ہے اور نواز شریف کو گیم میں واپس لایا جارہا ہے ۔