(ویب ڈیسک) 19 ستمبر کو کو ملکہ الزبتھ دوئم کی تجہیز وتکفین کے موقع پر برطانوی حکومت کی دعوت پر دنیا بھر سے 500 سے زیادہ نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پیر کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی جس میں تقریباً 2,200 افراد کی گنجائش ہے۔برطانوی حکومت کی دعوت پر دنیا بھر سے 500 سے زیادہ نمایاں شخصیات کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر برطانیہ نے تین ملکوں کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ ان تین ملکوں میں روس، بیلاروس اور میانمار شامل ہیں۔
جن عالمی رہنماؤں نے آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ان میں امریکی صدر جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل بائیڈن، اطالوی صدر سرجیو ماٹا ریلا، جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر، برازیل کے صدر جیر بولسونارو، سپین کے بادشاہ فلپ ششم، ان کی بیوی لیٹیزیا اور دیگر بہت کی شخصیات شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارتی سربراہان کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح ملکہ الزبتھ کے تابوت کو آج بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا۔