(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد غریب کا چولہا نہیں جلتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 70 وزراء، 240 روپے کا ایک ڈالر اور 4000 من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر اکتوبر اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیرخارجہ شریک ہوئے۔