عمران خان نے حکومت کو آخری وارننگ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک جگہ امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ ہم سیلاب جیسی مشکل میں بھی سیاست کر رہے ہیں اور دوسری جانب یہ خود ہم پر جھوٹے مقدمے اور سیاست کر رہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک جانب امپورٹڈسرکارہمیں سیلاب کےباعث سیاست نہ کرنےکاکہہ رہی ہےجبکہ دوسری جانب ہمیں ہراساں کرنے،ہمارےخلاف جھوٹےمقدموں کےاندراج،ہمارامؤقف پیش کرنےوالےصحافیوں کو نشانہ بنانےاورمیری نشریات روکنے کیلئےTVچینلز اور یوٹیوب وغیرہ کو بندکرنےکےسلسلے میں تیزی لارہی ہے ۔
On the one hand Imported govt telling us to stop doing politics bec of floods & on the other hand they are increasing their level of harassment & false cases against us, persecuting journalists who give our views a voice, suspending TV channels & YouTube to prevent my coverage.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ اس نا اہل حکومت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے میری فلڈ ریلیف ٹیلی تھون کے بیچ میں ہی بند کردیا اور اگلے دن ہی سیف نیازی کو گھر جاکر گرفتا ر کرلیا ۔ عمران خان نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کو وارن کر رہا ہوں ورنہ اس کے نقصانات ان کو اٹھانے پڑیں گے ۔
Their desperation led to their blacking out our Telethon for flood relief. Today they raided Senator Saif Nyazee's home & took away his cell & computer. Imported govt & handlers are pushing us to the wall. I am warning them there will be consequences they will have to face.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022