تین سو یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں کیا:وفاقی وزیر توانائی

Sep 14, 2022 | 14:14:PM

Read more!

(24 نیوز )وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تین سو یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں کی گئی  بلکہ  فیصلہ موخر کیا گیا ہے، اب بجلی درآمدی فیول کی بجائے مقامی ذرائع سے پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں : عمران خان آئوٹ ہوں گے یا ان ؟ الیکشن کب ہونگے؟ بڑے شو میں بڑے انکشافات

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم وسائل والے افراد کو ریلیف دیا جائے،ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سو یونٹ تک والے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ موخر کیا گیا  ہے جواکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کی جائے گا۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں،جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، سرکاری عمارتوں کو سولر پر لایا جائے گا اور  چھ سو میگاواٹ کا پہلا منصوبہ آج سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا،جو کم قیمت دیگا ۔

مزیدخبریں