عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش، 20 منٹ تک تفتیش

Sep 14, 2022 | 14:16:PM
سابق وزیرعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ عمران خان سے 20 منٹ تک تفتیش کی گئی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق وزیرعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ عمران خان سے 20 منٹ تک تفتیش کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم کی جانب سے تحریری طور پر 21 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کچھ زبانی سوالات بھی کئے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے سوالات کئے۔

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال سے سیاست کر رہا ہوں، ہر کام ہمیشہ قانون اور آئین کے دائرہ میں رہ کر کیا ہے، مجھے معلوم ہے کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ ایک مذاق ہے، یہ کیس ساری دنیا کے سامنے مذاق بن گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہمیں آپ جتنا دیوار سے لگائیں گے ہم اتنا ہی مضبوط ہوں گے، سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکٹھی کرنے پر چیلنز پر پابندی لگا دی گئی، ان ہتھکنڈوں کے باوجود 5 گھنٹوں میں 10 ارب روپے اکٹھے کئے، معاشی حالات اور سیلاب کی وجہ سے خاموش رہا لیکن انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں، میں قوم کے سامنے پیغام دے رہا ہوں، جس دن میں نے کال دی آپ برداشت ہی نہیں کر سکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا جس پر قانونی کارروائی کا کہا تھا، حکومت سے صرف صاف اور شفاف انتخابات پر ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں، ملک سری لنکا کی طرف جا رہا ہے، حکومت عوام میں نہیں نکل سکتی، سیاسی فنڈنگ کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔