عائزہ خان کا اپنے مداحوں کے لئیے پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فلمی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعےچاہنے والوں کو اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے نا صرف نئے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں اشارہ دیا ہے بلکہ انھوں نے اپنے مداہوں سے سوال بھی کیا ہے کہ ’’آپ سب برینڈ کا نام بوجھ سکتے ہیں؟‘‘ مزید اپنے مداحوں کی مدد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’’دیکھئیے میرے بال کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘‘
لوگوں نے بلا جھجھک اپنے خیالات کا اظہار کیا بہت سے لوگوں نے اندازہ لگانے کے کوشش کی جس میں سے کچھ کا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ ڈابر عاملہ کے لئے ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ لورئیرل پیرس کی جانب سے ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سٹائلسٹ اور ڈائریکٹر کا نام بھی لکھا ہے۔ سٹرس ٹیلنٹ کے سی ای او فاہد سٹرس نے بھے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق اس پروجیکٹ کا تعلق بالوں سے ہے۔
View this post on Instagram
اپلوڈ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے بال سنوارے گئے ہیں اور میک اپ بھی کیا گیا ہے مگر لباس انفارمل ہے جس نے مداحوں کو یہ سوچنے پہ مجبور کردیا ہے کہ آنے والا پروجیکٹ بالوں سے متعلق ہے،مداحوں نے بھی آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے اسکول کے دور میں عائزہ خان نے پینٹین کی جانب سے منعقد کردہ مقابلے ’’پینٹین شائین پرنسس‘‘ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ پہلے رنر اپ کی پوزیشن بھی حاصل کی۔ مقابلے کے فوراَ بعد ٹیلی کام ایڈورٹائیزنگ کی طرف سے ماڈلنگ کی پیشکش کی گئی جسکے بعد انہوں نے اپنی تمام تر توجہ ماڈلنگ کی طرف کر دی۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنے کالج کے رمانے میں آنے عالی تمام ماڈلنگ کی پیشکشوں کو قبول کیا اور ماڈلنگ کو تعلیم پر ترجیح دیتے ہوئے شوبز کو اپنے کیرئر کے طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
2014 میں ڈرامہ پیارے افضل میں اپنے کام پر لکس سٹائل آوارڈزکی جانب سے بیسٹ ایکٹرس آوارڈ ملا۔ دو سال بعد اداکارہ کو ایک دکھی لووسٹوری ’’تم کون پیا‘‘ میں عمران عباس کے ہمراہ دیکھا گیا۔
2019-2020 میں اداکارہ کو ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں کام کرنے پر پاکستان سکرین آوارڈ کی جانب سے بیسٹ ٹیلیویژن ایکٹرس کا آوارڈ ملا۔ 2021 میں بھی اداکارہ کو کامیڈی سیریز میں عثمان خالد بٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔