(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی20 سیریز کے لیے کل 17 سال بعد پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک انگلینڈ سیریز کے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم17 سال بعد پاکستان آرہی ہے۔
7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی۔ میچز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ کراچی 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔ اس کے بعد ایکشن لاہور منتقل ہو جائے گا جہاں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا، ، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔