سندھ میں ایوریج سے 800 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں: وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں 52 جبکہ سندھ میں 800 فیصد زیادہ بارش ہوئی، کہیں بھی کٹ لگانے کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'' حکومت سے صرف صاف اور شفاف انتخابات پر ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں ''
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منچھر جھیل سے سارا پانی نکال کر دریا میں بھیجنا ہے، لیفٹ بینک کا سارا پانی ایل بی او ڈی کے ذریعے سمندر میں جائے گا، اللہ کا شکر ہے رائٹ بینک کینال سے پانی نکل رہا ہے، کئی علاقوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہے، نہیں چاہوں گا میرا گاؤں یا گھر ڈوبے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 1100 ملی میٹر بارشیں ہوئیں، 30 ملین ایکڑ فٹ پانی صوبے میں آیا، کوئی وڈیرا نہیں محکمہ آبپاشی کٹ ڈالنے کافیصلہ کرتا ہے، دادو دریا پر بھی پانی کم ہو رہا ہے، سکھر کینال سے ہم نے کنٹرولڈ پانی کھولا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 30 ملین ایکڑ فٹ پانی صوبے میں آیا، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، دادو میں 7 سے 8 ملین ایکڑ فٹ پانی ہے۔