(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا وکلا کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو ۱ ماہ سوچنے میں لگ گیا کہ حکومت کیا کرے اور اس کی وجہ عمران خان کی غلط پالیسی تھی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں ۔عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی دھجیاں اڑائی ، یہ تک نا سوچا کہ پاکستان کو کس مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات ایک کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم شہبا ز شریف نے وکلا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگو ں کی بہت عزت کرتا ہوں کیو نکہ آپ لوگ قانون کی عزت کرتے ہیں ، قانون کی حکومت چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دشمن کبھی میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا اور اس کی وجہ صرف ایتمی طاقت ہو نا ہے ۔