پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کی تیاریاں

Sep 14, 2022 | 17:40:PM
پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کی تیاریاں
کیپشن: پنجاب ہاؤس اسلام آباد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(علی رامے) پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی گئی ۔تزئین و آرائش  کے لیے 19 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

 پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی گئی ۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے مختلف بلاکس کی  تزئین و آرائش  کی جائے گی ۔جس پر  پنجاب حکومت اسلام آباد ہاؤس  پر مجموعی طور پر 19 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔تزئین و آرائش میں ماربل ،فلور پالش اور فرش کو چمکدار کیا جائے گا۔ 

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی محکمہ خزانہ پنجاب کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پنجاب ہاؤس میں واقع تمام بلاکس کی تزئین و آرائش کی جائے گی ۔پنجاب ہاؤس میں ماربل ،فلور پالش اور فرش کو چمکدار بنایا جائے گا  جبکہ پنجاب ہاوس میں کارپٹ روڈ کی مرمت کا اور چھتوں کی صفائی شامل ہے ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کے لیے سپلمنٹری گرانٹ دی جائے گی ۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں بیشتر تعمیراتی کاموں کی اشد ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں گر گئیں

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔