عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کے بھاﺅ میں کمی ،پاکستان میں بھی قیمتیں گر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 55 ہزار700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 33 ہزار 488 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاﺅ 26 ڈالر کم ہو کر 1704 ڈالر فی اونس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ مہنگائی عروج پر ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف