(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کے بھاﺅ میں کمی ،پاکستان میں بھی قیمتیں گر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 55 ہزار700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 33 ہزار 488 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاﺅ 26 ڈالر کم ہو کر 1704 ڈالر فی اونس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ مہنگائی عروج پر ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف