( ویب ڈیسک ) لاہور میں ایک طرف فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 100 فی تھیلہ اضافہ کردیا، دوسری جانب فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ مہنگائی عروج پر ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف
تفصیلات کےمطابق لاہورفلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، لاہور میں 15 کلو فائن آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 15کلوگرام آٹے کا تھیلا 1350 سے بڑھ کر 1450 روپے کاہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3400 روپے فی من ہو گئی،فلور ملز مالکان نے گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھائی ۔ایک ہفتے کے دوران 15کلو گرام تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے تک اضافہ ہو ا ہے اور سپلائی محدود ہونے سے کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کی قلت کا عندیہ بھی دے دیا۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی فی کلو آٹا مزید مہنگا ہوگیا،فلور ملزنےآٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا، فیصل آباد میں کلوآٹا90روپے سے بڑھ کر107پر پہنچ گیا۔