قومی اسمبلی کی9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کب؟ نئی تاریخ کا اعلان ہو گیا

Sep 14, 2022 | 18:53:PM

(24 نیوز)عیدمیلادالنبیﷺ کی وجہ سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کردی گئی، پولنگ اب 16 اکتوبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر پولنگ کی تاریخ اس سے پہلے 9 اکتوبر رکھی تھی،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ 9 اکتوبر کو ممکنہ طور پر عیدمیلادالنبیﷺ ہونے پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی،این اے 45 کرم ، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی پولنگ16 اکتوبر کو ہوگی،اس کے علاوہ این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی اوراین اے 157 ملتان میں بھی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی ۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اورپی پی 241 بہاولنگر میں بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی ۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو ہو گی ،حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رپورٹ منگوائی جا رہی ہے،صوبائی حکومت اور الیکشن کمشنر سندھ سے رپورٹ منگوائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش کی تیاریاں

مزیدخبریں