(24 نیوز)سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے نیب تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کو مجھے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کا موقع دینے کی ہدایت کی جائے،نیب نے حکومتی ایما پر میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی،انکوائری نیشنل کرائم ایجنسی یو کے اور بحریہ ٹاو¿ن کی سول سیٹلمنٹ پر ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے مجھے نوٹس بھیجا، میں نے بتایا کہ ویڈیو لنک پر بیان دے سکتا ہوں،نیب کی جانب سے میری پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات بھی دیئے جائیں، اس وقت لندن میں رہائش پذیر ہوں اور کام کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان کریں ، عمران خان