2مدرسہ طالب علموں سے مبینہ زیادتی ، امام مسجد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ میں 2طالب علموں سے مبینہ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ تھانہ مارکیٹ پولیس نے مدرسے کے طالب علموں کی جانب سے امام مسجد کے خلاف مظاہرہ پر امام شفیق الرحمان عالمانی کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق طلبا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسجد کے پیش امام شفیق الرحمن عالمانی نے مدرسے کے دو طالب علموں 9 سالہ عرفان علی اور 12سالہ غلام مصطفیٰ چانڈیو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔
طالب غلام مصطفیٰ کے والد حاکم علی چانڈیو کی مدعیت میں تھانہ مارکیٹ پر پیش امام شفیق الرحمن کے اوپر جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کیا گیا، دوسری جانب پیش امام شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ بے قصور ہوں میرے خلاف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے،طلبا کا کہنا ہے کہ پیش امام شفیق الرحمن زانی ہے آئے روز طالبوں کو رات کے وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر چپ رہنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے وائرس کا پھیلاؤ، بھارت میں تعلیمی ادارے،دفاتر پبلک ٹرانسپورٹ بند