سانحہ نو مئی،ڈاکٹر یاسمین راشد14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)9 مئی کو شیر پاؤپل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤگھیراؤکا کیس میں پولیس نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش کردیا جس پرعدالت نےڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جلاؤگھراؤ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔
وکیل یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکت خانم سے ٹیسٹ کرانے کی ا جازت دی جائے کیونکہ سروسز ہسپتال سے کینسر کا علاج اچھا نہیں ہو سکتا ، جس پر عدالت نے عدالت کاشوکت خانم ہسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا الیکشن ایکٹ میں پرانی حلقہ بندیوں کےساتھ الیکشن کی گنجائش ہے؟