روپے کا پلٹ کر وار، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 32 پیسے سستا ہوگیا ڈالر298 روپے 82 پیسے سے گر297 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 32 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 298.82 روپے سے گر 297.50 روپے تک گر گیا،معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہی دن میں 3 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے سے گرکر 298 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 325 روپے پر برقرار،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 378 روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم 20 پیسے اضافے سے 82.50 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 1.10 روپے اضافے سے 79.30 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے وہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے۔ان کا مزید کنہا تھا کہ ڈالر کا ریٹ مسلسل کم ہونے سے بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے ۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے:امریکا