عمران خان کی نمائندگی کیوں کی؟ پیپلز پارٹی کا سردارلطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن پرقید پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی آپ نے کیوں کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ آپ نے کسی دوسری جماعت کی وکالت سے پہلے پیشگی اجازت کیوں نہ لی؟ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور سردار لطیف کھوسہ کو 7روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت بی کی گئی۔
جس پر لطیف کھوسہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے صرف پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرونگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون جماعت سے نکال سکتا ہے تاحال کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا ہے شو کاز موصول ہونے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرو نگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی لڑکیاں مقابلہ حسن ’’مس یونیورس‘‘ کیلئے منتخب، مفتی تقی عثمانی برہم