ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں بوریاں چینی اور گندم برآمد

Sep 14, 2023 | 12:37:PM

(عمران اسلم،خلاق چانڈیو، امین ڈپلائی) پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران ہزاروں بوریاں  چینی اور گندم برآمد ۔  

 تفصیلات کے مطابق  صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور استحکام لانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا گیا،  فیصل آباد کے علاقے چک نمبر 248دالوال میں  چھاپے کے دوران چینی کے 3ہزار تھیلے برآمد ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر فضل عبّاس نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا ،اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کو فوری طورپرسیل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی.

قمبر  میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ذخیرہ اندوزی کے لیے زمین تنگ ہوگئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی تحصیل نصیر آباد میں 4نجی رائس ملز سے گندم کی ذخیرہ کی گئیں 40ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئیں ۔
ڈپٹی کمشنر قمبر سجاد حیدر قادری  کے مطابق کاروائی میں ذخیرہ کی گئیں 5 ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں بھی برآمد کی گئیں، انتظامیہ کی جانب سے گندم اور کھاد کی بوریاں تحویل میں لے کر چاروں رائس ملز کو سیل کر دیا گیا،قمبر شہدادکوٹ سیل کی گئیں رائس ملز میں مکہ، جئے سمادھا، انڈس اور شاہین رائس ملز شامل ہیں ،حساس اداروں کی کاروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ سے ایک  لاکھ سے زائد گندم، چینی اور کھاد کی بوریاں برآمد کی جاچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :95 فیصد پاکستانیوں کی امید ٹوٹ گئی 

نگران حکومت کے آتے ہی عمرکوٹ میں بھی ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی ،چینی اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خفیہ گوداموں پر کارروائی جاری رہی تو دوسری جانب اجناس کے ھول سیل بیوپاری ایسی کارروائیوں سے پریشان نظر آرہےہیں ،سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں رنگ لانے لگیں , حیدرآباد میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آنے لگی , چینی , آٹا اور تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دکھائی دینے لگی ،حیدر آباد میں چینی 185 فی کلو سے کم ہوکر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، 10کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے کم ہوکر 15 سور روپے تک آ گیا ، پکوان تیل 450  روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 370  روپے فی لیٹر تک  آ گیا ۔

مزیدخبریں