(عظمت اعوان) پنجاب میں ڈینگی کے کیس بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 42 نئے مریض رپورٹ ہوئے.
لاہورشہر میں ڈینگی کے وار سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 47 تک ہوگئی, 24 افراد سرکاری ہسپتالوں جبکہ 23 افراد نجی ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے زیر علاج ہیں۔
مچھروں کی افزائش میں مزید 1104 مختلف مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
مزید پڑھیں: حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں بوریاں چینی اور گندم برآمد
یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔
ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں ۔