بنگلادیش: ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی، ہزاروں دکانیں جل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے ہزاروں دُکانیں جل گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح دُکانیں کُھلنے سے قبل پیش آیا، کوکنگ آئل اور پلاسٹک جیسی اشیا کی بڑی مقدار کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
حکام کے مطابق فوجی دستوں اور فائر فائٹرز نے 6 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، دُکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
A huge fire gutted several hundred shops at a market in Bangladesh’s capital Dhaka, but there were no casualties as the blaze swept through the area in the early hours of Thursday, before stores opened https://t.co/m5JyjKoyHi
— Reuters (@Reuters) September 14, 2023
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائر سروس کے اہلکار شاہ جہاں سکدر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
Massive fire destroys hundreds of shops in Dhaka market#Bangladesh #Dhaka #DhakaFire #DhakaShops #BangladeshFire #BNN #Worldnews #Breakingnews #Newsupdate pic.twitter.com/qOiHkeKoyX
— Ruchi Bhargava (@ruchib1975) September 14, 2023
واضح رہے کہ ڈھاکا میں گنجان آبادی اور عمارتوں میں نا مناسب حفاظتی اقدامات کے باعث حالیہ برسوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔
آتشزدگی کے یہ واقعات عموماً ناقص گیس سلنڈر، ایئر کنڈیشنرز اور بجلی کی خراب وائرنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی ڈھاکا کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی فائر فائٹرز زخمی اور 5 ہزار سے زائد دُکانیں جل گئی تھی۔
In pictures: A huge fire has gutted several hundred shops at a market in Bangladesh’s capital Dhaka pic.twitter.com/sIYGUMKNy9
— TRT World Now (@TRTWorldNow) September 14, 2023
A fire broke out at Mohammadpur Krishi Market in the capital around 3:45am.
— The Daily Star (@dailystarnews) September 14, 2023
Read more- https://t.co/OAxh7hcZ5p#fire #accident #bangladesh #dhaka #mohammadpur pic.twitter.com/EH7MISleZV