جسٹس قاضی فائز عیسی کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

Sep 14, 2023 | 14:38:PM
جسٹس قاضی فائز عیسی کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)جسٹس قاضی فائز عیسی کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی.

تفصیلات کےمطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم کونسل میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہمراہ اعلی عدلیہ کے دیگر 4ججز کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر دی گئی ہے،شکایت مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرتے ہوئے ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرے،جسٹس فائز عیسی اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے، انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسی کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، جسٹس فائز عیسی اپنی رائے کیخلاف وکلاء کے دلائل بھی توجہ اور صبر سے نہیں سنتے، 

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، ڈیل کے نتیجہ میں پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیا گیا، ڈیل کے نتیجہ میں ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس میں رشتے دار بھرتی کرائے، جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے، 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا،دونوں ججز نے اثرو رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی۔