قومی ائیرلائن کیخلاف منفی خبر دینے والے ڈائریکٹر پی آئی اے کے خلاف تحقیقات کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)قومی ائیرلائن کے خلاف منفی خبر دینے والے ڈائریکٹر پی آئی اے کے خلاف تحقیقات کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین کمیٹی نے پی آئی اے حکام کو میڈیا کو محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت،پی آئی اے حکام کی بیرون ملک تعیناتیوں کےحوالے سے کمیٹی کو بریفنگ،پی آئی اے حکام کے مطابق بیرون ملک تعیناتی مقامی ضروریات کو مندنظر رکھ کر کی جاتی ہے جس میں پاکستانی شہریت والے افراد کو ترجیح دی جاتی ہے،کمیٹی نے پی آئی اے حکام کو میڈیا کو محکمانہ کاروائی کی بھی ہدایت کر دی ۔
کمیٹی کا 25،30سال سے مستقل تعینات والے افراد کے بارے میں استفسار،لمبی مدت سے تعینات افراد پی آئی اے کام میں عدم دلچسپی کیوجہ سے قومی ایئرلائن کو مالی نقصان کا سامنا ہے، پی آئی حکام نے بتایا کہ ملازمین کی کارکرگی کی جانچ کےبعد انکی توسیع یا تبادلے کا فیصلہ کیا جاتا ہے،بیرون ملک 93 افراد کی گزشتہ تعیناتی 3سال کی گئی ہے،پی آئی اے کے کل ملازمین کی تعداد 11877ہے،منچسٹر سٹیشن پر 24میں سے 9افراد کو کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر فارغ کردیا گیا،سعودی عرب سے کارکردگی کی بنیاد پر 2 افراد کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد