پی ٹی آئی کی 90 دنوں میں انتخابات کرانے کی درخواست پر اعتراض عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ،صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا،عائد اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا،درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
پی ٹی آئی نے وکیل علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں 90 روز میں انتخابات کرانے اور مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 23 اور24ستمبر کو چھٹی کا اعلان