(24 نیوز)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
بلوچستان بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 92 اعشاریہ 20 فیصد رہا، امتحانات میں مجموعی طور پر 95 ہزار 220 طلباء شریک ہوئے، جن میں 88 ہزار 732 طلباء کامیاب ہوئے۔
فرسٹ ائیر میں 44204 طلباء میں سے 40486 طلباء کامیاب ہوئے، سیکنڈ ائیر میں 51016 میں سے 48246 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔
اسلامیہ گرلز کالج کی حافظہ مریم نے 1045 نمبر لیکر صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے شبیر احمد نے 1044 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گرلز کالج خضدار کی جویریہ نے 1042 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر