(24 نیوز)کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، جس میں فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ، کمیٹی نے سفارش کی کہ دونوں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں ، دونوں کے ناموں کو لسٹ میں ڈالنے کیلئے کابینہ کو سفارشات ارسال کی جائیں گی ،وفاقی کابینہ ان ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا جمع کرنیوالوں کیلئے بری خبر؛ قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،صرافہ بازار سے اہم خبر آگئی