(ویب ڈیسک)پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو خام تیل کی سپلائی جاری رکھنا چاہتا ہے اور قیمتوں کے تعین اور دیگر طریقوں کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک خطاب میں ڈینیلا گانچ نے کہا جہاں تک تیل کا تعلق ہے ہم پاکستان کو اپنی ترسیل جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، آپ سمجھتے ہیں ہم پابندیوں کی زد میں ہیں اور تمام بات چیت خفیہ ہے، درست قیمت اور اس کو ادا کرنے کا طریقہ کار اسی طرح معاہدے کے دیگر پیرامیٹرز پر تبادلہ خیال رازداری سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی بات چیت جاری ہے کیونکہ پاکستان اور روس کی قیمتوں کے مختلف مطالبات ہیں،تاہم مجھے امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہمیں کچھ مشترکہ بنیاد مل جائے گی اور ہم تجارت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سے غداری پر وزارت دفاع کے 2 اہلکاروں کو سزائے موت