(اویس کیانی)سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کل وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کل فوادحسن فواد سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے،حلف کے بعدفواد حسن فواد کا بطور وفاقی وزیرتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے،وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ سے کابینہ کی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ کی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی وزیر نجکاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی، روسی سفیر کا اہم بیان آگیا