نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے جاپان کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے جاپان کے سفیر واڈا میتسوہیرو کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک جاپان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔
اس موقع پر دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، جاپان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کو برآمدات بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائے ۔