(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی )کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد رہنماؤں نے نوے دن میں انتخابات کی تجویز دیں،رہنماﺅں نے رائے دی کہ جلد انتخابات ملک کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے،مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت ہی معیشت کو بہتر کر سکتی ہیں ۔
پی پی رہنماﺅں کا مزید کہناتھا کہ معیشت بہتر ہونگی تو ملک ترقی کرے گا،ان کا کہناتھا کہ معیشت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، نگران حکومت عوام کی مشکلات کو حل نہیں کر سکتی۔
رہنماﺅں نے اجلاس میں شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کے ذریعے ن لیگ کو سیاسی حمایت کی جارہی ہے،قیادت نے فیصلہ کیا کہ تمام رہنماو¿ں کی رائے کے بعد ہی سی ای سی اجلاس کے فیصلے کئے جائیں گے۔
قبل ازیں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اراکین سی ای سی کی تجاویز پر غور کیاگیا،اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین و پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی اور شہزاد سعید چیمہ نے کہاکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات، مہنگائی، پنجاب میں اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا،چودھری منظور کو سیلاب زدگان کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا،آج کی سی ای سی کراچی میں ہونے والی سی ای سی کا ہی تسلسل ہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے سی ای سی میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے،ملکی معاشی سیاسی و معاشی صورتحال کے حوالے سے سی ای سی میں بات چیت ہو رہی ہے،ابھی سی ای سی میں تجاویز دی جا رہی ہے جسکا حتمی فیصلہ تجاویز آنے کے بعد ہو گا،ان کا کہناتھا کہ سی ای سی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جسکے بعد ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا جمع کرنیوالوں کیلئے بری خبر؛ قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،صرافہ بازار سے اہم خبر آگئی