(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائربیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد کم ہو گئے۔
مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 14 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہ گئے،دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.28 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.44 ارب ڈالر ہوگئے۔
آٹھ ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر 4.76 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں،ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر آٹھ ستمبر تک 13 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 79 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ،جولائی 23 کے 77.50 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر اگست 23 میں 16 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہ گیا ،جولائی 23 کے مقابلے ترسیلات زر 3 فیصد اضافے سے 2.10 ارب ڈالر رہی ،سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی درآمدات 1 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر رہی ،جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔نئی قیمت؟