پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا،وزارتِ قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمبر کو استعفیٰ دیا تھا، جو وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گیا تھا،پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدتِ ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا،پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی،نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔
یاد رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی کی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب کے عہدے پر 3 سال کی توسیع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی