صدر عارف علوی کا یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سالہ منافع ادا کرنے کا حکم 

Sep 14, 2023 | 22:45:PM

 (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سالہ منافع ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کیخلاف یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی اپیل مسترد کر دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے فیصلے میں کہا کہ کمپنی نے معاملہ 8 سال تک لٹکائے رکھا اور شہری کی انشورنس کی رقم پر منافع کمایا، انشورنس کمپنی شہری کو 45 لاکھ کلیم کی رقم کے ساتھ 8 سال کا منافع بھی ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی کیلئے 45 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی لی، شہری نے گاڑی چھن جانے پر انشورنس کمپنی سے 45 لاکھ کی رقم ادا کرنے کا کہا، کمپنی نے امتیاز احمد کی جانب سے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ حمداللہ آپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل، کل کوئٹہ سے کہاںمنتقل کیا جائیگا؟ اہم خبر آگئی

شہری نے انصاف کیلئے وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کیا جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیا۔ انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف انشورنس کمپنی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی، صدر مملکت نے انشورنس کمپنی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کلیم ادا کرنے کا حکم دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ انشورنس کمپنی نے گاڑی کا پریمیم شہری سے 45 لاکھ روپے کے حساب سے وصول کیا۔

مزیدخبریں