بغاوت پر اکسانے کا کیس،فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

Sep 14, 2023 | 22:53:PM

(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کےلئے 27ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہرعباس سپرا نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی،پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔

فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر محمد علی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی کا ایک اور تہلکہ خیز حکم ، تھرتھلی مچ گئی

مزیدخبریں