وزیراعظم نے 20اراکینِ اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا

Sep 14, 2024 | 00:08:AM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے 20 اراکینِ اسمبلی کو پارلیمانیسیکرتری مقرر کردیا،وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکرٹریز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

وزارت پارلیمانی امور سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زیب جعفر پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت دفاع مقرر کیا گیا، راجہ اسامہ سرور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا،علاوہ ازیں ، ساجد مہدی کابینہ ڈویژن جبکہ دانیال چوہدری وزارت اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں