چیمپئنز ون ڈے کپ: سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں حیدر علی کی سٹالینز نے شاہین آفریدی کی لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سٹالینز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سکور کیے، شان مسعود اور یاسر خان نے سٹالینز کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا پھر یاسر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود بھی 41 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور طیب طاہر نے 114 رنز کی شاندار شراکت لگائی، تاہم پھر بابر اعظم 76 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ طیب طاہر نے 74 رنز اسکور کیے، کپتان محمد حارث اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں کی بدولت سٹالینز نے 5 وکٹ پر 336 رنز بنائے، حارث نے 55 اور حسین طلعت نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لائنز کی جانب سے شاہین آفریدی اور عامر جمال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر چل بسے
337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، اوپنر امام الحق کے علاوہ کوئی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا، امام 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شرون سراج نے 28، عامر یامین اور شاہین آفریدی نے22، 22 رنز سکور کیے، لائنز کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
سٹالینز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد علی اور جہانداد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔