راشد خان کی واپسی، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان

Sep 14, 2024 | 00:57:AM

(24 نیوز) افغانستان نے جنوبی افریقہ سے پہلی باہمی ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں  تجربہ کارآل راؤنڈر راشد خان کی واپسی بھی ہوئی ہے۔

انجری کے سبب ابراہیم زدران اور مجیب الرحمان بدستور افغانستان کو عدم دستیاب ہیں جبکہ  نئے پلیئر بلال سمیع کے ساتھ درویش رسولی اور عبدالملک بھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

17 رکنی افغان سکواڈ حشمت اللہ شاہدی (کپتان ) رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، عبدالملک، ریاض حسن، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، ننگیالیہ کھروٹے، اے ایم غضنفر، فضل حق فاروقی، بلال سمیع، نوید زدران اور فرید احمد پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے 1 ارب فالوورز کا سنگ میل عبور کر کے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 3 میچز کی سیریز کا آغاز 18 ستمبرکو ہوگا، تینوں میچز شارجہ میں ہی شیڈول ہیں۔

مزیدخبریں