پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں،کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں،انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔