تیونس، صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی، ہزاروں افراد کا احتجاج

Sep 14, 2024 | 09:40:AM
تیونس، صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی، ہزاروں افراد کا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تیونس کے صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوشش کے خلاف ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر 6 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کو متنازع بنا رہے ہیں،مظاہرین نے کہا کہ صدر کا مخالفین کو حراست میں لینا انتخاب میں دھاندلی کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ 2 سال کے دوران ملک میں ہونے والا یہ سب سے بڑا احتجاج تھا۔