جناح ہاؤس حملہ وجلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانتوں پر سماعت 8 اکتوبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ودیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں8 اکتوبر تک توسیع کی گئی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پربانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت پیش ہوئیں۔مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔اعظم خان سواتی اور فرحت عباس،پی ٹی آئی رہنما محمد احمد چٹھہ ،امتیاز محمود،کرامت علی کھوکھر ،ندیم عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر اے ٹی سی جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔