خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر گورنر راج لگایا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا،انہوں نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیرِ اعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندا اقتدار میں رہتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، پاکستان کی عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈا کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، 90 لوگ صرف اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں، حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیرسنجیدہ انداز میں لیا ہے،سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔