(ویب ڈیسک)پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی سے 37، لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے 1، 1 ڈینگی کا مریض سامنے آیا ہے۔