سرکاری سکولوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو الیکٹرک بائیکس دیں گے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد (24نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سےمتعلق اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشنل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ، الیکٹرک وہیکلز سے ایندھن کی بچت ، ماحول میں بہتری پیدا ہو گی ۔
وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے اور وفاقی وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ نومبر میں ای ہیکلز پالیسی مکمل کی جائے ، اس کیلئے صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جلد از جلد کی جائے ۔
شہبازشریف نےسرکاری سکولوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی سرکاری اداروں میں صرف الیکٹرک بائیکس خریدنے کی ہدایت بھی کی ۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔