9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

Sep 14, 2024 | 12:08:PM
9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔

9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیئے کہ ہم تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر اکھٹی سماعت کریں گے، اگر ان کیسز میں جی آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا ہیڈ کیوں پیش نہیں ہوتا؟

فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے، میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں، میں نے مئی میں ٹویٹ کیے تھے کہ اگر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک کے لیے بہتر نہیں۔

بعدازاں عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔