ژوب میں زائرین کی بس گہری کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق

Sep 14, 2024 | 12:18:PM

 (عیسیٰ ترین)ژوب  میں زائرین  کی بس گہری کھائی میں  گرنے سے چار مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق  ژوب کے علاقے دانہ سر کے مقام پر زائرین بس گہری کھائی میں  گرنے سے چار مسافر جاں بحق  اور 24 زخمی ہوگئے۔کئی مسافروں کی تشویشناک حالت  میں ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا گیا ۔زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حکومت بلوچستان  نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  تحقیقات کا حکم دے دیا  ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔واقعے  میں 4 افراد  کے جاں بحق جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں