مظفرگڑھ: 3 بہنوں کا قاتل والدین کے راضی نامہ پر بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مظفر گڑھ میں 3 کم سن بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے بھائی کو مقامی عدالت نے بری کردیا، پولیس کے مطابق والدین نے راضی نامہ کرکے ملزم کی بریت کی راہ ہموار کی، ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔
مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں تین بہنوں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ کی گلہ کٹی لاشیں انکے گھر سے متصل رہائشی کوارٹر سے برآمد ہوئی تھیں،واقعے کے بعد پولیس نے تینوں مقتول بہنوں کے بھائی باسط کو گرفتار کیا تو اس نے بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔
واقعے کے تقریباً سوا سال بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے ملزم باسط کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا،پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے بیٹے باسط سے راضی نامہ کیے جانے کے باعث مقامی عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا آرڈر جاری کیا۔
دوسری جانب ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر کے مطابق عدالت کے تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس کا جائزہ لے کر فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیا جائیگا۔