ہاکی چیمپئنز ٹرافی: شکست کے باوجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Sep 14, 2024 | 15:24:PM

(24نیوز )چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کرسیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے دو گول جبکہ قومی ٹیم کی طرف سے ایک گول کھلاڑی ندیم احمد نے گول سکور کیا ، بھارتی ٹیم سے دونوں گول ان کےکپتان ہرمن پریت سنگھ نے سکور کیے  اور اس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت کے میچ جیتنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں، پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں