9 مئی مقدمات: اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ کی درخواستوں پر سماعت 18 ستمبر کو مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے اعجاز چوہدری اورعمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت 18 ستمبر کو مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز چودھری اورعمر سرفراچیمہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کےجیل ٹرائل کے معاملے پر اعجاز چوہدری اورعمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت 18 ستمبر کو مقرر کردی گئی ہے، درخواستوں پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل بینچ کرے گا۔